ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کی گنجائش نہیں بنتی۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کی گنجائش نہیں بنتی۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کی گنجائش نہیں بنتی۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 27 نکات دئیے اور تسلیم بھی کیا کہ 27 میں سے 26 پر پاکستان نے مکمل عملدرآمد کر لیا ہے۔

بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے 27ویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیشرفت کی ہے اور ہم مزید کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستان گرے لسٹ میں رکھا جائے، اس کی گنجائش نہیں بچتی۔

عالمی برادری کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بعض قوتیں یہ خواہش رکھتی ہیں کہ ہمارے سر پر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ کی تلوار لٹکتی رہے، ہم نے ایف اے ٹی ایف کے مجوزہ اقدامات اپنے مفاد کے تحت کیے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہ ہو۔ پاکستان کا مقصد دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنا ہے اور یہ بات پاکستان کے مفاد میں ہے جو ہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی؟ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال تو نہیں کیا جارہا؟ ہم دہشت گردوں کی مالی معاونت کا تدارک چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 6مزید نکات پر عملدرآمد کا کہہ دیا۔

ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان 27میں سے 26نکات پر عمل مکمل کرچکا ہے، کا پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے فروری 2021ء سے لے کر اب تک 3میں سے 2مزید نکات پر عمل مکمل کرلیا۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

Related Posts