ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 6مزید نکات پر عملدرآمد کا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی نے مانا ہے کہ پاکستان 27میں سے 26نکات پر عمل مکمل کرچکا ہے، فیفٹ کا پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا اعتراف۔پاکستان نے فروری 2021ء سے لے کر اب تک 3میں سے 2مزید نکات پر عمل مکمل کرلیا ہے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ یورپی یونین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی پر پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

یورپی یونین نے ایف اے ٹی ایف اہداف پر پاکستان کی طرف سے کی گئی پیشرفت کو سراہتے ہوئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مزید ہم آہنگی کے فروغ پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 27 اہداف دئیے جن پر عمل یورپی یونین کی ترجیحی تجارت اسکیم (جی ایس پی پلس) کے فوائد حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کمیشن آفس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا تھا۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد کے ہمراہ یورپی یونین ایشیائی و پیسفک امور کے منیجنگ ڈائریکٹر گنر ویگینڈ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے متعلقہ حکام شریک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اہداف پر عملدرآمد میں کامیابی، یورپی یونین کا پاکستان کو خراجِ تحسین

پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے مشاہدین نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی جس کے دوران یورپی یونین نے مختلف امور پر پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے ساتھ پیشرفت کو سراہا تھا۔

Related Posts