وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کے چیف سیکریٹری تجارت سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کے چیف سیکریٹری تجارت سے ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کینیا کے چیف سیکریٹری تجارت سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیروبی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جس کے دوران ان کی کینیا کے چیف سیکریٹری برائے تجارت و صنعتی معاملات سے ملاقات ہوئی۔

کینیا کے چیف سیکریٹری برائے تجارت و صنعتکاری پیٹر منیا سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ تجارتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف سیکریٹری پیٹر منیا کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی و اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پیٹر منیا نے اتفاق کیا کہ باہمی تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے زیر التواء تجارتی معاہدوں  پر پیشرفت ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  انگیج افریقہ ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے۔

انگیج افریقہ کانفرنس سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی طرف حکومت کا اہم اقدام ہے۔ کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی تفصیلات پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔

 شاہ محمود قریشی کینیا کے صدر اور ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران پاک کینیا تعلقات اور تجارتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کینیا پہنچ گئے

Related Posts