انگیج افریقہ کانفرنس: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کینیا پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگیج افریقہ کانفرنس: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کینیا پہنچ گئے
انگیج افریقہ کانفرنس: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کینیا پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیروبی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ انگیج افریقہ ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انگیج افریقہ کانفرنس سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی طرف حکومت کا اہم اقدام ہے۔ کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی تفصیلات پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔

دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا کے صدر اور ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران پاک کینیا تعلقات اور تجارتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا میں دو روزہ انگیج افریقہ سفارتی کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے دوران کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔وزیر خارجہ گزشتہ روز رات کے وقت کینیا پہنچے۔

سفارتی کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و خارجہ پالیسی کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کریں گے۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی معاشی صورتحال اور تجارت کے مواقعوں گفتگو  اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی آگہی دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  افریقی ملک کینیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے، روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی خارجہ حکمتِ عملی تبدیل کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  فیس بک پر کینیا روانگی کے حوالے سے گزشتہ روز ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  خودمختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے کیلئے کینیا روانہ ہو گئے

Related Posts