مری کے جنگل میں آتشزدگی، مویشیوں سمیت کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھینس کالونی میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ
بھینس کالونی میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: مری کے جنگل میں آتشزدگی کے باعث مویشیوں سمیت کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی ہے جبکہ آگ پر 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مری کے علاقے مسیاڑی میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر خالی بھی نہ کرایا جاسکا۔

مسیاڑی کے جنگل میں لگنے والی آگ 24 گھنٹوں کے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، آتشزدگی کے باعث مویشیوں سمیت کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

تاحال محکمۂ جنگلات نے اس حوالے سے اپنا کوئی مؤقف پیش نہیں کیا۔ جنگل میں لگنے والی آگ سے متعلق شہری انتظامیہ بھی تاحال خاموش ہے۔ آگ مسلسل پھیل رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں یونین کونسل پاہگ پنوال کے گاؤں ڈھلیالہ میں گیس سلنڈر سے لیکیج اور آگ لگنے کے سبب میاں بیوی اپنے 3 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا محمد رفاقت بحریہ میں نائب قاصد تھا۔ دفتر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آج محمد رفاقت ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تو دفتر والوں نے اسکے پڑوسی سے رابطہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، آگ لگنے کے سبب میاں بیوی 3 بچوں سمیت جاں بحق

Related Posts