اسلام آباد، گیس لیکیج اور آگ لگنے کے سبب میاں بیوی 3 بچوں سمیت جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، گیس لیکیج اور آگ لگنے کے سبب میاں بیوی 3 بچوں سمیت جاں بحق
اسلام آباد، گیس لیکیج اور آگ لگنے کے سبب میاں بیوی 3 بچوں سمیت جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں یونین کونسل پاہگ پنوال کے گاؤں ڈھلیالہ میں گیس سلنڈر سے لیکیج اور آگ لگنے کے سبب میاں بیوی اپنے تین بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا محمد رفاقت نیوی میں نائب قاصد ہے۔ دفتر کے ذرائع کا کہنا تھا کہ آج محمد رفاقت ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تو دفتر والوں نے اسکے پڑوسی سے رابطہ کیا۔

پڑوسی نے بتایا کہ گھر کے اندر بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے،ددوازہ نہ کھولنے کی وجہ سے پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس کے دروازہ کھولنے پر وہاں سب کچھ جلا ہوا تھا۔جس کی وجہ گیس لیکیج اور آگ لگنا بتایا گیا ہے۔

کمرے میں کھانا بنانے والا سیلنڈر اور جلا ہوا کمبل بھی موجود تھا،جبکہ پانچوں لاشوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ چکی تھی۔

جاں بحق ہونے والوں میں محمد رفاقت، معراج بی بی زوجہ رفاقت، حسنین علی عمر 10 سال، آمنہ رفاقت عمر 7 سال اور محمد علی عمر تقریباً 6 سال بتائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک شفٹ کر دیا گیا ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

Related Posts