فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ
کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے، ناصر حسین شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ دینا ان کی اپنی مرضی ہے پی ٹی آئی والوں کی یوٹرن لینے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب حریم ہیں ایک طرف حلیم ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جو کچھ سندھ اسمبلی میں ہورہا ہے آج سے پہلے ایسی حرکات دیکھنے کو نہیں ملی ہیں۔ کبھی بھی اس طرح کے حالات اسمبلی میں نہیں ہوئے، یہ لوگ رکن اسمبلی کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اب تو آگئےہیں، آئندہ اسمبلیوں میں کبھی نہیں آئیں گے، پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے، یہ جیتی ہوئی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات میں ہار گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ عرصے کے لئے بھگتنا پڑے گا،  فردوس شمیم کے استعفیٰ کے اعلان پر کچھ نہیں کہوں گا۔ فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ دینا ان کی مرضی ہے، پی ٹی آئی کی یوٹرن لینے کی روایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے یکم اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Related Posts