وفاقی کابینہ کا اجلاس: سول ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اہم فیصلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس: سول ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اہم فیصلے
وفاقی کابینہ کا اجلاس: سول ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اہم فیصلے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا جبکہ سول ملازمین کے لیے پرفارمنس مینجمنٹ سروس لانے کی منظوری سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  13 نکاتی ایجنڈے سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر کے اہم نکات پر بھی مشاورت کی گئی۔ سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم کامیابیوں اور کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دیگر اہم بین الاقوامی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت، برطانیہ پاکستان کو شواہد فراہم کرے گا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ سعودی عرب اور دورۂ امریکا پر بھی کابینہ اراکین کو اہم نکات سے آگاہ کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی کابینہ اراکین سے تجاویز لی گئیں۔

 اجلاس میں بے نامی ایکٹ کے تحت خصوصی بینچ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کرنے کی بھی منظوری دی جس کے تحت میڈیا سے متعلق مختلف شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں حکومت نے  مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چینلج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ مریم نواز سزا یافتہ مجرم ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی خلاف ورزی ہے، فیصلےمیں نائب صدر کےعہدے کو غیرفعال کہا گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ مریم نواز صدر یا سیکریٹری جنرل کے عہدے کی اہل نہیں ہیں وہ کسی جلسے جلوس یا ریلی میں بھی حصہ نہیں لے سکتیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کامریم نوازسےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کرنےکااعلان

Related Posts