حکومت کامریم نوازسےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کرنےکااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیں گے،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےحکومت نے  مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چینلج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ مریم نواز سزا یافتہ مجرم ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی خلاف ورزی ہے، فیصلےمیں نائب صدر کےعہدے کو غیرفعال کہا گیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ مریم نواز صدر یا سیکریٹری جنرل کے عہدے کی اہل نہیں ہیں وہ کسی جلسے جلوس یا ریلی میں بھی حصہ نہیں لے سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پارٹی کی نائب صدر برقرار رہیں گی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

معاون خصوصی نے کہا کہ کسی سے بھی کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کردیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، کسی کوجیل مینول سے ہٹ کر ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ کومت میڈیاکی خودمختاری پریقین رکھتی ہے، اجلاس میں میڈیا کے معاملات پر غور کیا گیا ہے، میڈیا کو ذمہ دار بنانے اور میڈیا کے شفاف کردار کو فعال بنانے اور احتسابی عمل کا آغاز کیا جارہا ہے، اس کے لئے حکومت نے خصوصی میڈیا ٹریبونلز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ان کاکہناتھا کہ ٹرریبونل کو اختیار حاصل ہوگا کہ شکایت پر میرا، آپ کا اور صحافتی اداروں کے مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈز کا احتساب کر سکے۔

فردوس عاشق اعوان کامزید کہناتھا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر امریکا جارہے ہیں اور انہوں نے خطے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، وہ کشمیر کےلئے بے چین ہیں، کشمیریوں کے مختلف فورم پرقراردادیں پاس ہوئی ہیں۔

Related Posts