وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی
وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو کراچی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے پاس ملازمن کی تنخواہوں کے پیسے بھی نہیں جبکہ ڈاکٹرز اور کے ایم سی ملازمین احتجاج میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم  نے 7 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کر لیا

میئروسیم اختر نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سندھ حکومت ہے جس نے کے ایم سی کو ادائیگی نہیں کی اور یہ ادائیگی نہ کرنے سے پہلے بھی عدم ادائیگیوں کا مسئلہ برقرار تھا۔ تنخواہوں کی رقم صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اربوں روپے کے کراچی پیکیج کا اعلان کیا، تاہم اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث کراچی میں متعدد مسائل حل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی پیکیج پر عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ سندھ حکومت کے ایم سی ملازمین کے احتجاج کو مدنظر دیکھتے ہوئے ادائیگیاں ممکن بنائے، اس سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر اتنے مشکل حالات میں ہے کہ یہ اس وقت آئی سی یو میں پڑا ہے، تین سال سے کہہ رہا ہوں کہ اس سسٹم نے شہر کو تباہ کر دیا ہے، ،پوری دنیا میں میئر کا نظام مضبوط کیا جاتا ہے۔

ان کا کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ جب تک سیاسی فائدے میں لگے رہیں گے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کے ایم سی کو باقاعدہ ٹیکس دینے سے مسائل حل ہوں گے، میئر کراچی وسیم اختر

Related Posts