کے ایم سی کو باقاعدہ ٹیکس دیا جائے تو ہی مسائل حل ہوں گے، میئر کراچی وسیم اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ex Mayor Wasim Akhtar ruled over KMC after resignation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر اتنے مشکل حالات میں ہے کہ یہ اسوقت آئی سی یو میں پڑا ہے، تین سال سے کہہ رہا ہوں کہ اس سسٹم نے شہر کو تباہ کر دیا ہے، جمہوریت یکجہتی کا نام ہے،پوری دنیا میں میئر کا نظام مضبوط کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کے کہنے پر سسٹم بھی آئے تو یہ بیکار اور لولا لنگڑا سسٹم ہے،جب تک سیاسی فائدے میں لگے رہیں گے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔انہوں نے یہ بات کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں گفتگو کے دوران کہی۔

اس موقع پر کیڈا کے صدر رضوان عرفان نے بھی خطاب کیا۔ وسیم اخترنے کہا کہ مردم شماری ہی غلط ہوئی ہے،سسٹم کیسے بنائیں گے،تین کروڑ سے زیادہ کی آبادی کو ڈیڑھ کروڑ بتایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک جماعت کا میئر نہیں،پورے کراچی کا میئر ہوں،جتنا بھی ہے اور جو بھی فنڈ ہے اسے پوری ذمہ داری سے ادا کر رہا ہوں،اگر کے ایم سی کو پراپر ٹیکس دیا جائے تو ہی مسائل حل ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آج میرے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،میں تو خود سندھ حکومت سے تنخواہ لیتا ہوں، اس شہر میں چھ ڈسٹرکٹ بنا دیئے لیکن کوئی سسٹم کام نہیں کر رہا،جب تک ساری اتھارٹی ایک چھتری تلے نہیں آئے گی مسائل حل نہیں ہوں گے۔

سندھ گورنمنٹ این ایف سی ایوارڈ پر بات کرتی ہے صوبائی مالیاتی ایوارڈ( پی ایف سی) کیوں نہیں بتاتی،ہم صرف تنخواہ دیتے ہیں وہ بھی پوری نہیں دے سکتے،دس روز سے ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پٹیل پاڑہ میں فٹ پاتھ پر کھڑے رکشے توڑ دیئے

پورے سندھ کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا ،کے ایم سی ڈی ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا جاتا۔میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے ہر مسئلہ پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں تاخیر کرتی ہیں۔

کراچی کی پانچ مارکیٹوں سے30 ارب کا ریونیوجاتا ہے ،حکومت پاکستان کو چاہیے کہ زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی کا خصوصی خیال رکھے،پورے ملک کے بڑے شہروں میں اچھا ٹرانسپورٹ سسٹم موجود ہے اوراگر کچھ نہیں ہے تو کراچی میں نہیں ہے۔

دیگر شہروں کی ترقی کے لیے اس شہر سے پیسہ جاتا ہے لیکن اس شہر کی ترقی کے لیے کسی کے پاس پیسہ نہیں ہے۔محمد رضوان عرفان نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،میئر کراچی نے الیکٹرانکس ڈیلرز کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

آج کراچی کا برا حال دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،کراچی کماؤ پوت ہے اور ریاست کراچی کا خیال نہیں رکھ رہی، کراچی نے بہت کچھ کیا ہے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں دیا گیا، اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے تاجر اس کا حق دلائیں گے۔

Related Posts