وزیر اعظم عمران خان نے 7 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کیا ہے جس کے دوران قومی و سیاسی معاملات کے سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کے خلاف فواد چوہدری کی تحریک استحقاق جمع

وزیر اعظم عمران خان کور کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے جبکہ اس دوران گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق بھی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیتے ہوئے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی۔

گزشتہ روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کرنے کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہاگیاکہ کمیٹی نے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی ،نجکاری کمیشن کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی

Related Posts