وہ وقت جب کانگریس کے صدر نے مودی کو زہریلا سانپ کہنے پر معافی مانگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نریندر مودی اور ملکارجن کھڑگے
(فوٹو: بھارتی میڈیا)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج سے 1 سال قبل انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیر  اعظم نریندر مودی کو زہریلا سانپ کہنے پر معافی مانگ لی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل 2023 کے دوران جمعرات کے روز انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ”وزیر اعظم مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں۔ آپ سوچیں گے کہ یہ زہر ہے یا نہیں، لیکن اگر آپ نے اسے چکھا تو مر جائیں گے“ اور یہ وہ بیان تھا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور انتخابی میٹنگ کے دوران ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بدعنوان بی جے پی حکومت بھارت کو لوٹ رہی ہے۔ یہاں ہر کام پر 40فیصد کمیشن لیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت ان لوگوں کو ملک سے بھاگنے میں مدد کرتی ہے جن پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا ہو۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ”بھارتی وزیر اعظم خود بدعنوان لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔“ تاہم تنازعے کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہا کہ ”میں نے یہ سب کچھ وزیر اعظم مودی کے متعلق نہیں کہا۔“ اور بیان کی وضاحت بھی کرڈالی۔

اپنے وضاحتی بیان میں کانگریس کے صدر نے کہا کہ میں کہنے کی کوشش کررہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ سانپ کی طرح ہے، اسے چاٹنے (سمجھنے) کی کوشش کی تو موت یقینی ہے۔ اگر میرے بیان سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

Related Posts