ری اسٹارٹ کرنا بہتر ہے یا پاور آف؟ موبائل فون کی خرابی سے بچنے کا راز جانیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موبائل فون
(فوٹو: پکسا بے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

موبائل فون کو ری اسٹارٹ کرنا زیادہ بہتر ہے یا پاور آف؟ موبائل فون کی خرابی سے بچنا ہے تو یہ راز جاننا انتہائی ضروری ہے جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موبائل فون کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

پہلے موبائل فون صرف کالز اور مسیجز کیلئے دستیاب تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال میں جدت آئی اور لوگ ویڈیوز دیکھنے اور گیمز کھیلنے سے لے کر ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافکس ڈیزائننگ جیسے دقت طلب کام بھی موبائل فون پر کرنے لگے۔

جیسے جیسے فون پرانا ہوتا جاتا ہے، اس میں نت نئے مسائل کا سامنا ہوتا ہےا ور کبھی کبھی فون میں جنک اور میموری لیک کی وجہ سے فون فریز ہونے لگ جاتا ہے جس سے صارفین کو بے حد پریشانی ہوتی ہے، فون کو بند کرکے دوبارہ آن کرنے کو اس کا حل سمجھا جاتا ہے۔

موبائل فون صارفین کو پاور آف اور ری اسٹارٹ جیسے دونوں آپشنز ملتے ہیں اور اگر پاور آف کیا جائے تو فون بند ہوجاتا ہے جسے دوبارہ آن کرنا پڑتا ہے جبکہ ری اسٹارٹ کی صورت میں فون آن کرنے کی زحمت سے بچا جاسکتا ہے اور فون خودبخود دوبارہ آن ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے فون کو ری اسٹارٹ کرنا میموری لیک کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ بیٹریز پلس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میموری لیک اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ایپ کوئی کام سرانجام دینے کیلئے بڑی مقدار میں میموری کا استعمال کرے۔

وہی ایپ اگر استعمال میں نہ ہو تو میموری خالی نہیں ہوتی۔ فون ری اسٹارٹ کرنے کے نتیجے میں باہمی روابط اور کنیکٹیویٹی میں پیش آنے والے مسائل کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ جو فونز ڈیٹا اور وائی فائی سے کنیکٹ کرنے میں پریشان کریں، وہ ری اسٹارٹ کرنے پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اگر صارفین اپنا فون پاور آف کردیں تو کیشے ڈیٹا صاف کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ فون مؤثر طریقے سے کام کرنے لگ جاتا ہے۔ موبائل فون چلانے والوں کو چاہئے کہ وہ شٹ ڈاؤن اور ری اسٹارٹ کے علاوہ فون کے بیک گراؤنڈ میں چلنے والی اور اسٹارٹ اپ ایپس کو کلیئر کرتے رہیں۔

عموماً فون اس وقت ری اسٹارٹ کیا جاتا ہے جب وہ ہینگ ہوجائے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی ایپس ٹھیک طریقے سے نہ چلیں اور سافٹ وئیر کی خرابی سامنے آئے تو بہتر ہے کہ فون کو ری اسٹارٹ کر لیا جائے تاکہ فون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھ سکے۔

Related Posts