وزارت قانون کا چارج سنبھالتے ہی فواد چوہدری کا بڑا ایکشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت قانون کا چارج سنبھالتے ہی فواد چوہدری کا بڑا ایکشن
وزارت قانون کا چارج سنبھالتے ہی فواد چوہدری کا بڑا ایکشن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزارت قانون کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری نے عالمی سازش سے متعلق کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کردی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن عالمی سازش سے حکومتی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے عوامل کا جائزہ لے گا، کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کرکےاپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

مزید برآں وزارت قانون کے اعلامیے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں درجنوں لیگل افسران تبدیل کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نے وزارت قانون کے تمام افسران کو فرائض بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد روک کر خط کی تحقیقات کی جائیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارتِ قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Posts