عدم اعتماد روک کر خط کی تحقیقات کی جائیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد روک کر دھمکی آمیز کی خط پر تحقیقات کرنے کی استدعا کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے عدالتِ عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ عدالتی کمیشن قائم کرکے میمو گیٹ کی طرز پر لیٹر گیٹ اسکینڈل کی بھی تحقیقات کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کچن کیبنٹ اجلاس، وزیر اعظم عمران خان مزید وقت حاصل کرنے کیلئے متحرک

سپریم کورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے نعیم الحسین ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست آئین کی دفعہ 184 (3) کے تحت دائر کی جارہی ہے۔

درخواست گزار نعیم الحسین ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ 3 ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنایاجائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد عالمی سازش ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں نعیم الحسین ایڈووکیٹ نے تحریک کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے کچن کیبنٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس سے پتہ چلا کہ وزیر اعظم مزید وقت حاصل کرنے کیلئے پرعزم تھے۔

گزشتہ روز کچن کیبنٹ اجلاس میں وزیر اعظم نے تحریکِ عدم اعتماد پر وفاقی وزراء سے حتمی مشاورت کی جس میں 6 سے 8 وزراء نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔

Related Posts