ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری
پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹک ٹاک سے پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمپنیاں ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے گریز کریں۔ ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سےعلیحدہ رہنا چاہئے۔

ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ” خوشی ہے سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک سے پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا، دنیا میں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے، کمپنیاں ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں، ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سےعلیحدہ رہنا چاہئے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا اور پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنے کاحکم دیا تھا، بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Related Posts