فوجی پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف
دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جواب دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہم شہادتیں دیتے ہیں اور آپ فوج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے قبائلی علاقوں میں موجود فوج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جاتے ہیں چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے علیحدگی میں بھی مل چکے ہیں، ہم نے ہمیشہ آپ کی بات سنی ہے، کیا آپ کبھی کسی شہید جوان کے گھر گئے ہیں، ہم شہادتیں دے رہے ہیں اور آپ فوج مخالف نعرے لگاتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ آپ کے علاقوں کو ترجیح سمجھ کر ترقیاتی کام کروائے، آپ کے علاقوں میں جوانوں کے سروں کو فٹ بال بنا کر کھیلا گیا، حال ہی میں ہمارے پانچ جوان شہید ہوئے، ہم بھی انسان ہیں، لوگوں کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ہم نے ہزاروں لاپتا افراد کو بازیاب کروایا ہے، آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم مسلمان ہوکر بے گناہوں کو پکڑیں گے، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ آخرت میں ہمارے گلے میں پھندا ہو، آرمی چیف کے موقف پر اجلاس میں موجود تمام ارکان نے ڈیسک بجا کر سراہا۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حالات 2001 سے 1979 سے خراب ہونا شروع ہو گئے تھے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم امریکا کو فوجی اڈے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی کفایت اللہ کی ڈھائی ماہ بعد ضمانت منظور، رہائی کل ہو گی

Related Posts