پی ڈی ایم جلسہ، فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹی ٹی پی کا دوست قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم جلسہ، فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹی ٹی پی کا دوست قرار دے دیا
پی ڈی ایم جلسہ، فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹی ٹی پی کا دوست قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ڈی ایم جلسے کے اپوزیشن رہنماؤں کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نامی دہشت گرد تنظیم کا دوست قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 180 افراد شہید ہوئے اور 500 سے زائد لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوئے جس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں آج اسی جگہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ منعقد  ہو رہا ہے جس کی قیادت ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے دوست کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی شبلی فراز کو کراچی کا جلسہ دیکھنے کی دعوتؓ

Related Posts