پاکستان ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک میں بلیک لسٹ نہیں ہوا۔ وزارتِ خارجہ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No more chances of entering into FATF's blacklist for Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفک گروپ  میں بلیک لسٹ نہیں ہوا جبکہ بھارتی میڈیا جو پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے، قطعی بے بنیاد ہے۔

پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی کوششیں ناکام رہیں۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق ایشیاء پیسفک گروپ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرسکے۔ بھارتی میڈیا اس حوالے سے پاکستان کے خلاف جتنی بھی خبریں دے رہا ہے، سب من گھڑت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کرسکتا ہے۔وزیر اعظم

ترجمان وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کی پیش رفت سے مطمئن ہے تاہم ابھی تک پاکستان کے بارے میں جائزہ نامکمل ہے۔پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کر رہا ہے جبکہ ایشیا پیسفک گروپ کچھ مزید اقدامات پر زور دے رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف نے وزارتِ خارجہ کے بیان کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاتا۔

ایف اے ٹی ایف کے آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سمیت چھ ممالک کی رپورٹس فنانشل ایکشن ٹاسک فورس حکام کو پیش کی گئیں۔ حکام نے تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ ممالک کی حتمی رپورٹ رواں سال  اکتوبر میں جاری کی جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کی تھی  جس پر ایشیاء پیسفک گروپ نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ایف اے ٹی ایف رواں سال اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی رپورٹ پیش، فیصلہ اکتوبر میں متوقع

Related Posts