عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کرسکتا ہے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کرسکتا ہے۔وزیر اعظم
عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کرسکتا ہے۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھارتی میڈیا کے دعوے سن رہے ہیں کہ کچھ دہشت گرد افغانستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ ہم عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ بھارت کشمیر میں جعلی آپریشن کر سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق کچھ دہشت گرد تو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے جبکہ دیگر بھارت کے جنوبی علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ بھارت ایسے دعووں کی بنیاد پر کشمیر میں جاری مظالم اور قتل عام کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کے لیے بھارت جعلی آپریشن کی کوشش کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم نے گزشتہ روز آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ان سے   مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور خطے کے امن و امان کے بارے میں بات چیت کی۔وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیا گیا۔اس دوران  ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

 

Related Posts