ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی رپورٹ پیش، فیصلہ اکتوبر میں متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی رپورٹ پیش، فیصلہ اکتوبر میں متوقع
ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی رپورٹ پیش، فیصلہ اکتوبر میں متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے جس پر ایشیاء پیسفک گروپ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف رواں سال اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔

رپورٹ کے متن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف تفتیش اب تک جاری ہے جبکہ اب تک پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف 707 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 632 افراد کو گرفتار کیا۔

159 افراداس جرم میں سزا پا کر جیل بھیجے گئے جبکہ دہشت گردوں کے کیسز میں مالی سرپرستی کے 290 معاملات  پر بھی تفتیش کی گئی۔  تفتیش کے لیے 309 جے آئی ٹیز کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیریوں کو توہین اور تشدد کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔وزیر اعظم

ایف اے ٹی ایف میں ایشیا پیسفک گروپ کے تمام ارکان نے پاکستان کی حمایت کی  جبکہ بھارت کی کوشش رہی کہ پاکستان کی جائزہ رپورٹ کا مذاق اڑایا جائے، تاہم وہ اپنے مذموم ارادے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہا۔

بعد ازاں ایشیاء پیسفک گروپ نے رپورٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے اطمینان بخش قرار دیا اور بھارت کی تمام امیدیں خاک میں مل گئیں۔ بھارت کی طرف سے رپورٹ کا مذاق اڑانے کی کوئی بھی کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ 

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ اکتوبر میں متوقع ہے اور بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا جائے، تاہم سفارتی سطح پر ناکام ہونے کے بعد ایف اے ٹی ایف میں بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کہہ چکے ہیں  کہ  بھارت دہشت گردوں سے جنگ نہیں کر رہا جبکہ پاکستان دہشت گردوں سے لڑ رہا ہے لیکن اتنا نہیں جتنا کہ اسے لڑنا چاہئے۔دونوں ممالک کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ شدت پسندی کے خلاف جنگ تیز کرنا ہوگی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ روس، افغانستان،  عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صفِ اول کے ممالک پاکستان اور بھارت  شدت پسندوں کے خلاف قابل قدر اقدامات نہیں اٹھا رہے جو ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرنا ہوگی۔ امریکی صدر

Related Posts