چیئرمین نیب کو یورپی یونین کی رپورٹ کے حوالے سے وضاحت دینا ہوگی، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal bhutto
Bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے نیب کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں نیب کو صرف اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب کے سیاسی انتقام کی یورپی یونین جیسے عالمی ادارے بھی نشان دہی کررہے ہیں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق یورپی یونین کی رپورٹ کافی خطرناک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کے حوالے سے نیب کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں نیب کو صرف اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے اور نیب حکومتی افراد پر نرم ہاتھ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جیسے عالمی ادارے بھی نیب کے سیاسی انتقام کی نشان دہی کررہے ہیں، ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ نیب کے کردار سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو یورپی یونین کی رپورٹ کے حوالے سے وضاحت دینا ہوگی، ہم نے ملکی معیشت کے لئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا موقع پیدا کیا تھا اور دہشت گردی کے شکار پاکستان کی یورپی مارکیٹوں تک رسائی ممکن بنائی۔

انہوں نے کہا کہ جب کرونا وائرس کا معاملہ سامنے آیا تو سندھ پہلا صوبہ تھا کہ جس نے جناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ بنایا، لیکن کوئی بھی صوبائی حکومت تنہا کرونا وائرس جیسی وباء کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں اپنی حیثیت کے مطابق کرونا وائرس کے لئے اقدامات کررہی ہیں،فاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وبائی امراض کا مقابلہ کرے۔ سندھ میں کرونا وائرس کا معاملہ جب سامنے آیا تو وفاقی حکومت کے کسی ذمہ دار تک رسائی نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سیاسی قیدی ہیں،کرپشن کا کیس نہیں ہے ،مشاہدحسین سید

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ماضی کے حوالے سے میرے تبصرے کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں پیش کیا گیا، جب کہ میں نے نواز شریف کی 90 کی دہائی کی سیاست کے حوالے سے ایک تبصرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے جتنی میں نے بات کی ہے اتنی تو ان کی قیادت نے بھی نہیں کی ہوگی، ہم پاکستان میں ہر سیاسی انتقام کے شکار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Related Posts