وزیرِ اعظم کے احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔تحریکِ انصاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔تحریکِ انصاف
وزیرِ اعظم کے احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔تحریکِ انصاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف سندھ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 144 ارب روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریکِ انصاف سندھ نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

پیغام میں پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے  سندھ میں مستحقین کی امداد کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8 اعشاریہ 55 فیصد بڑھا دیا۔

 ٹوئٹر پر4 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ بڑھا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  احساس کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 8.55 فیصد بڑھا دیا گیا

Related Posts