ملک بھر میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیم کا آج سے آغاز، تعلیمی ادارے کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیم کا آج سے آغاز، تعلیمی ادارے کھل گئے
ملک بھر میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیم کا آج سے آغاز، تعلیمی ادارے کھل گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے 10ویں سے 12ویں جماعت تک کلاسز شروع ہوگئیں۔ تعلیمی عمل کے دوران کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔

وزارتِ تعلیم کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کی جارہی ہیں۔ دسویں سے بارہویں جماعت تک سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے علاوہ کالجز میں بھی درس و تدریس شروع کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے تینوں صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کی شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔ اسکولوں میں طلباء کو صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت دی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ آج سے پنجاب میں 10ویں سے 12ویں جماعت تک کلاسز شروع ہوچکی ہیں جن میں ایس او پیز کا خاص خیال نہ رکھنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

بلوچستان حکومت نے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آج سے کالجز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق کھولے جارہے ہیں  جہاں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔ 

خیبر پختونخوا کے وزیرِ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کی تیاری کیلئے کھولے گئے جبکہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر تمام سطح کی تعلیم کا آغاز 7 جون سے ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل این سی او سی کے سربراہ اسدعمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلے کیے گئے۔

رواں ماہ 19 مئی کے روز این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹس رات 12بجے تک کھلے رہیں گے،24 گھنٹے ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، اس دوران سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

Related Posts