این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسدعمرکی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 24مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھول دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹس رات 12بجے تک کھلے رہیں گے،ٹیک اوے کی اجازت 24گھنٹے کیلیے ہوگی،این سی اوسی نے سیاحت کاشعبہ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدیقینی بنایاجائیگا،5فیصدکوروناکیسزسے کم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ بھی کیا گیا، 150افراد کیساتھ آؤٹ ڈورشادی تقریبات کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزارات،سینما،ان ڈورڈائننگ،ان ڈورجم اورپارکس بندرہیں گے، واکنگ ٹریکس ایس اوپیزکیساتھ کھلے رہیں گے

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجتماعی کھیلوں،میلوں،ثقافتی ودیگرتقریبات پرپابندی برقراررہے گی، بین الصوبائی سرکاری ٹرانسپورٹ ہفتہ اوراتوارکوبندرہے گی۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 22مئی سے ہفتہ میں 2روزبندہوگی،گڈانی اورمصری شاہ انڈسٹری کل سے کھل جائیگی،یکم جون سے اسپتالوں میں پہلے سے طے آپریشنزکی اجازت ہوگی۔

این سی اوسی کے مطابق نویں،دسویں،گیارہویں،بارہویں کے امتحانات 20جون سے قبل نہیں ہوسکیں گے،مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عید کے ایام کے بعد کورونا کیسز کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، جس کے بعد این سی او سی نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: این سی او سی نے عجلت میں تمام چیزیں کھولنے کا فیصلہ کیا، مرتضیٰ وہاب

Related Posts