الیکشن کمیشن بلاول کے پشاور جلسے پر برہم، پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن بلاول کے پشاور جلسے پر برہم، پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری
الیکشن کمیشن بلاول کے پشاور جلسے پر برہم، پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پشاور جلسے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی قائدین اور اراکینِ اسمبلی کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین  پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقعے پر تاریخی جلسے سے خطاب کیا جس سے قبل سیاسی کارکنان نے موٹر سائیکل ریلی نکالی اور پارٹی ترانوں پر خوب رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

زرداری اور بلاول کی سربراہی میں سندھ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے، شہباز گِل

ای وی ایم کے ذریعے ہونے والا الیکشن قبول نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر خوب تنقید کی اور انتخابی اصلاحات کے نام پر لائی جانے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان، خیبر پختونخوا نے پشاور میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی پی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کردئیے۔

پی پی پی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 3 دسمبر کے روز وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پشاور جلسے میں پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران کسی بھی حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلائی جاسکتی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے جلسے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اراکینِ اسمبلی اور چیئرمین سے جواب طلب کر لیا۔ 

 

Related Posts