سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں فی تولہ 1500روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500روپے کے اضافے کے ساتھ 2لاکھ 52 ہزار 200روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 286 روپے کا اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 221 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 391 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر بلند ہوگئیں۔

آج سے 4روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts