ای وی ایم کے ذریعے ہونے والا الیکشن قبول نہیں کریں گے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal counsels opposition to understand PML-Q’s ‘significant’ role

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے۔

پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر خود دہشت گردوں سے مذاکرات کیسے کرسکتی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں سے خفیہ مذاکرات کر رہی ہے۔ ہم کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مذاکرات رات کے اندھیرے میں نہیں ہوتے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا، سنگین جرائم میں ملوث دہشت گردوں کو عدالتوں کے سامنے لاکر سزا دی جائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، دنیا افغانستان میں ناکام ہوئی لیکن ہماری پولیس، فوج اور ایف سی نے مل کر دہشت گردوں کو شکست دی۔

بلاول نے ای وی ایم کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت ای وی ایم کے نام پر سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ پیپلز پارٹی ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو قبول نہیں کرے گی۔

اس سے قبل آج پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد صرف پیپلز پارٹی ہی پاکستان میں جمہوریت کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف نے ملکی معیشت کو تشویشناک قرار دے دیا

اُن کا کہنا تھا کہ صرف پی پی پی کا منشور اور حکمت عملی ہی 22 کروڑ پاکستانیوں کے وطن کو حقیقی معنوں میں ایک جمہوری اور فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔

Related Posts