زرداری اور بلاول کی سربراہی میں سندھ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے، شہباز گِل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، شہباز گِل
شہباز شریف کیمرے میں دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، شہباز گِل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاونٹس کے سوا کچھ نہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے۔

معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے، 26 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے چھوٹے میاں کے پاس کوئی جواب نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ چوری کی ویڈیوز سے نااہل و کرپٹ اپوزیشن کی چوری پکڑی گئی، چوری پکڑی جانے کے بعد شفافیت کے بھاشن منافقت ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ جب ہم نے شفاف انتخابات اور ای وی ایم کی بات کی تو بھاگ گئے۔

ن لیگ کی سیاسی زندگی چھانگا مانگا کی مرہون منت ہے، ثابت ہو گیا کہ میاں مفرور اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ نوٹ کو عزت دی۔ انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ نے عوام سے ان کا ووٹ کا حق ہی نہیں عزت بھی چھینی، روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا گھناؤنا فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جانتی ہے کہ ای وی ایم کو پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری کے کریڈٹ پر بھٹو نام کے سوا کچھ نہیں۔

آصف زرداری کے کریڈٹ پر منی لانڈرنگ،جعلی اکاؤنٹس کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کریڈٹ پر کرپشن کے کارناموں کے سوا کچھ نہیں،5 سال سے مسلسل حکومت میں رہنے کے باوجود سندھ سرکار کے پاس بتانے کیلئے کچھ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان کی تیسری نسل آج بھی بھٹو کے نام اور سندھ کارڈ پر سیاست کی کوشش میں ہیں، زرداری کی سربراہی میں بلاول کے نیچے سندھ ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ زرداری ٹولے کا نظریہ سیاست صرف اور صرف مال اکھٹا کرنا ہے، پرچی چیئرمین کی سیاست کا محور زرداری صاحب کے نظریہ کرپشن کا دفاع ہے۔

مزید پڑھیں: خفیہ رائے شماری سے پی پی لوگوں کا ضمیر خرینا چاہتی ہے، خرم شیرزمان

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل لیگ بے شرمی، ڈھٹائی، منافقت جیسے الفاظ کی مفصل تشریح ہیں، معیشت پر نااہل لیگ کا پروپیگنڈہ منافقت اور تعصب پر مبنی ہے۔

Related Posts