الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ووٹنگ مشین دھاندلی کا فارمولہ قرار، الیکشن کمیشن نے ویڈیو شیئر کرکے خود ڈیلیٹ کردی
ووٹنگ مشین دھاندلی کا فارمولہ قرار، الیکشن کمیشن نے ویڈیو شیئر کرکے خود ڈیلیٹ کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے انتخاب کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سن کر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 6 مئی کے روز فریقین کو آر او کے دفتر پہنچنے کا حکم دے دیا۔کمیشن نے ن لیگ کی این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔ مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی امیدوار کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ریٹرننگ افسر کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد این اے 249 ضمنی اںتخاب کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا تھا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 روز قبل کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی۔

مزید پڑھیں: این اے 249 کا ضمنی انتخاب، مفتاح اسماعیل کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Related Posts