آسان قرضوں کی فراہمی جوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگِ میل ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسان قرضوں کی فراہمی جوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگِ میل ہے۔فردوس عاشق اعوان
آسان قرضوں کی فراہمی جوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگِ میل ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آسان قرضوں کی فراہمی جوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگِ میل ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کی امید ہے جبکہ جوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی  کاروبار کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

وزیر اعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وفاقِ پاکستان کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی خوشحالی و ترقی کے ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھائے گی۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی طوفان برپا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ چکی ہے۔ جمہوری اختلاف کو سازش کا رنگ دینے والے مخالفین کو معلوم ہونا چاہئے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو پتہ ہونا چاہئے کہ   ہم اتحادیوں کی حمایت کے ساتھ نہ صرف مستحکم ہیں بلکہ جمہوری اختلاف کو جمہوری انداز میں سلجھا لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر خود کو گڈ گورننس کا مسیحا سمجھنے والے اب وضاحت آنے پر جواب دیں۔

انہوں نے گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمتوں اور اتحادیوں کی ناراضی سے متعلق سنسنی خیزی پھیلانے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی آئندہ بھی ہو گی۔لندن میں بیٹھ کرحکومت گرانے کی سازش ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts