دعا ملک کی نام لئے بغیر علیزے فاطمہ پر شدید تنقید، ’لالچی‘ کہہ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں نام لیے بغیر علیزے فاطمہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز علیزے فاطمہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے طلاق کے بعد کی زندگی، مستقبل میں دوسری شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیے۔

تاہم، اس کے کچھ ہی دیر بعد اداکار فیروز خان کی بہن اور اداکارہ دعا ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے علیزے فاطمہ کو نام لئے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ علیزے فاطمہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بطور ردعمل انہیں خود سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُلٹا تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اسٹوری ڈیلیٹ کردی، تاہم اس سے قبل ہی ان کی اسٹوری کے اسکرین شارٹس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

زی میوزک کمپنی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے گانے کے حقوق حاصل کرلیے

سوشل میڈیا پر وائرل دعا ملک کی اسٹوری کے مطابق انہوں نے علیزے فاطمہ کو بغیر نام لئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں صرف سوشل میڈیا پر اسکرول کر رہی تھی، اسی دوران خیال آیا کہ کچھ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لئے کتنے لالچی بن جاتے ہیں۔

Feroze Khan Sister Dua Taunts Aliza Sultan After Her Recent Statements

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن میں نہ تو کوئی ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی زندگی میں کوئی کامیابی حاصل کی ہے لیکن پھر بھی سلیبریٹی بننے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

دعا ملک نے معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ہماری سوسائٹی کو کیا ہوتا جارہا ہے؟ لوگ پیسوں کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ’سوشل میڈیا ایک لعنت ہے‘ کا ہیش ٹیک استعمال کیا۔

Related Posts