زی میوزک کمپنی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے گانے کے حقوق حاصل کرلیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈرامہ سیریل تیرے بن پاکستان اور بھارت میں بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے، ڈرامے کے گانے کو بھی ناظرین کافی پسند کررہے ہیں۔

گانا اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا تھا جب بھارت کی مقبول میوزک کمپنی زی  نے اس پر کاپی رائٹس کا الزام لگایا، جس کے بعد گانے کی ویڈیو اور اس کی شروع کی کچھ اقساط یوٹیوب سے ہٹادی گئیں۔

زی میوزک نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کا گانا سال 2017 کی بالی ووڈ فلم ’شادی میں ضرور آنا‘ کے گانے ’میرا انتقام دیکھے گی ’ کی کاپی ہے۔

کاپی رائٹ کے الزام کے بعد ڈرامے کی جب نئی اقساط یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئیں تو اس میں نیا او ایس ٹی شامل کیا گیا۔

تاہم، حال ہی میں زی میوزک کمپنی نے تیرے بن کے او ایس ٹی کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے گانے کے حقوق حاصل کرلیے ہیں ، زی میوزک کمپنی نے یوٹیوب پر گانے کی آڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے گلوکار، موسیقار اور گیت نگار کو کریڈٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی مزاحیہ ڈرامے

مقبول پاکستانی ڈرامے کی کہانی نوراں مخدوم کی تحری کردہ ہے جبکہ ڈائریکشن سراج الحق نے دی ہیں۔ مرکزی کاسٹ میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی کے علاوہ بشریٰ انصاری، سہیل سمیر،فرحان علی آغا، فضیلہ قاضی،حرا سومرو، سبین فاروق، محمود اسلم اوردیگر شامل ہیں۔

Related Posts