اٹھارہویں ترمیم سمیت ہر آئینی تبدیلی پر بحث جمہوری عمل کا حصہ ہے۔شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal cabinet expresses concern over rising price of flour

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم سمیت ہر آئینی تبدیلی پر بحث جمہوری عمل ہے جس پر کسی ایک سیاسی جماعت کی رائے تسلیم نہیں کی جاسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب! قومی اتفاقِ رائےسے کوئی انکاری نہیں ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آئینی ترامیم پر بحث و مباحثہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جبکہ 18ویں آئینی ترمیم پر کسی ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری نہیں ہوسکتی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل 18ویں ترمیم کی حمایت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے وفاق کو مضبوط بنانے کے لئے تمام صوبوں کے آئینی حقوق کو یقینی بنایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبوں کو آئینی اور مالی وسائل سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان صوبوں کو حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں، آصف زرداری

Related Posts