شمعون عباسی کی سابقہ بیوی دوسری شادی کس سے کر رہی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کا اشارہ دے دیا۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریہ عباسی نے انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے جو بظاہر اُن کی منگنی کی انگوٹھی لگ رہی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘شروعات’، اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سُنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

 

 


View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان 2009 میں طلاق ہوگئی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

یاد رہے کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد شمعون عباسی نے مزید تین شادیاں کیں، اداکار نے دوسری شادی حمیمہ ملک سے کی جو صرف ایک سال چل سکی، تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے کی۔

تیسری شادی میں بھی ناکامی کے بعد شمعون عباسی نے چوتھی شادی شیری شاہ کے ساتھ کی۔

Related Posts