اننیا پانڈے اور بوائے فرینڈ میں بریک اپ ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے اور بوائے فرینڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کے بریک اَپ کو ایک ماہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ اس جوڑی کے درمیان تقریباََ ایک ماہ قبل بریک اپ ہوگیا تھا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا۔

اداکارہ کی دوست نے کہا کہ بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اننیا پانڈے آگے بڑھنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور وہ سمجھدار طریقے سے حالات سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ اننیا پانڈنے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے اُن کے بریک اَپ کی خبروں نے زور پکڑ لیا تھا۔

اننیا پانڈے کی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر وہ واقعی آپ کے لیے اہم ہے تو وہ آپ کے پاس واپس آئے گا، وہ صرف آپ کو وہ سبق سکھانے کے لیے چھوڑے گا جو آپ خود ہی سیکھ سکتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Related Posts