عشق مرشد کی آخری قسط کا پریمیئر، ویڈیو میں مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درفشاں سلیم
(فوٹو: ہم ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی آخری قسط کا پریمیئر ہوا جس کے دوران مداح نے ڈرامے کی مرکزی فنکارہ درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی جس سے قبل 3 مئی کو ہونے والے پریمیئر میں اداکارہ درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، عوام عشق مرشد کے ساتھ ساتھ ڈرامے کی کاسٹ سے بھی ملاقات کیلئے جمع ہوئے۔ اس دوران درفشاں سلیم اور بلال عباس نے مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

اس دوران مختلف مداحوں نے اداکاروں کی ویڈیوز بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیا جس پر درفشاں سلیم نے غصے کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح نے پہلے درفشاں سلیم کے نزدیک آ کر سیلفی لی اور پھو فوراً آنکھ بچا کر درفشاں سلیم کے گال پر بوسہ دے دیا جس پر درفشاں سلیم چونک گئیں۔

اداکارہ نے خاتون مداح کو خود سے دور کیا اور اشارے سے انہیں دوبارہ ایسا کرنے سے روک دیا۔ بعد ازاں درفشاں سلیم تیزی سے چل کر وہاں سے چلی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مداحوں کو فنکاروں کا احترام کرنا اور اپنی حد میں رہنا چاہئے۔

Related Posts