سب کو ہنسانے والی اداکارہ کو کیا ہوگیا؟ بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سنگھ
(فوٹو: انسٹاگرام)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی اداکارہ اور کامیڈین بھارتی سنگھ گزشتہ کچھ روز سے معدے میں درد محسوس کرنے کے بعد ہسپتال منتقل ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی سنگھ نے اپنی تکلیف کے متعلق مداحوں کو خود آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و کامیڈین بھارتی سنگھ متعدد ٹی وی شوز میں سب کو ہنسانے کیلئے شہرت رکھتی ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں اداکارہ بھارتی سنگھ نے کہا کہ انہوں نے معدے میں دردکے باعث ٹیسٹ کرائے جن میں پتھری کی تشخیص کی گئی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ بھارتی سنگھ نے کہا کہ ان کو پتے میں پتھری ہے جس کا ٹیسٹ سے پتہ چلا اور اب ان کی سرجری ہوگی جبکہ اداکارہ کو امبانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ہسپتال کا عملہ ان کا بہت خیال رکھ رہا ہے جس پر بھارتی سنگھ نے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے بیٹے گولہ سے دوری کے باعث کچھ وقت کیلئے کامیڈین بھارتی سنگھ جذباتی بھی ہوگئیں اور کہا کہ کوئی بھی ایسی ماں جس کا چھوٹا بچہ ہو، وہ اس سے دور ہسپتال میں نہیں رہنا چاہتی۔ ہرش نے مجھے بتایا کہ میرا بیٹا کھیل رہا ہے اور پوچھتا ہے کہ ممی کہاں ہیں۔

اداکارہ بھارتی سنگھ نے کہا کہ میرے بیٹے کو بتایا گیا ہے کہ تمہاری ماں شوٹنگ کیلئے گئی ہیں۔ کچھ ہی دنوں کی بات ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچیا کو بھی دکھایا گیا ہے جو بھارتی کی صحت کے متعلق پریشان نظر آئے۔

اَپ ڈیٹ

لیکن بھارتی سنگھ کے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ بھارتی سنگھ ہسپتال منتقلی کے بعد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ آئی ہیں اور انہوں نے ایک اور ویڈیو میں مداحوں کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کیا۔

بھارتی سنگھ نے کہا کہ میں اور پانڈے جی چھوٹ گئے ہیں۔ میں گھر آئی ہوں لیکن کسی میں کوئی خوشی کی لہر ہی نہیں۔آج خوشی کی صبح ہے۔ڈاکٹر جب سے آئی ہیں ہرش (بھارتی سنگھ کے شوہر) کی سائیڈ لے رہی ہیں، میری نہیں۔

Related Posts