پاکستانی گلوکار کی بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری، عاطف اسلم کیا کرنیوالے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم
(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی گلوکار کی بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری ہورہی ہے۔ عاطف اسلم اپنے نئے گیت ہجر میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہزاروں لاکھوں مداحوں کیلئے گیت گانے والے عاطف اسلم نے بالی ووڈ، پنجابی اور بنگالی میں بھی گیت گائے ہیں، جس کے بعد عاطف اسلم ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔

بھارتی میڈیا (انڈین ایکسپریس) کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے ہندی گیت ہجر کیلئے بھارتی موسیقار کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جبکہ بھارتی میڈیا کو اپنے بیان میں عاطف اسلم نے کہا کہ کسی بھی خوبصورت دھن اور جاندار شاعری کو اپنی آواز دینا میرے لیے ہمیشہ مسحور کن رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم “حال” کا اسکرپٹ نشد کویا نے لکھا جس میں شین نگم مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم رواں برس کے دوران ہی ریلیز کردی جائے گی۔ اس حوالے سے بھارتی موسیقار کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے گیت میں رومانویت اور خوبصورت موسیقی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی موسیقار نے کہا کہ میں نے عاطف اسلم کے گیت کیلئے مشرق اور مغرب دونوں کے آلاتِ موسیقی استعمال کیے ہیں تاکہ رومانوی اور جذباتی قسم کی موسیقی ابھر کر سامنے آئے۔ اس میں کچھ برقی ٹیکسچر بھی شامل کردیا گیا ہے۔

Related Posts