بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء و شہریوں کا مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء و شہری کا مظاہرہ
بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء و شہری کا مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء و شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ جے یو آئی (ف) ضلع غربی کے تحت بلدیہ ٹاؤن  چاندنی چوک پر احتجاجی مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے قادیانیوں کی آزادانہ تبلیغی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں سے بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی آزادانہ تبلیغی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ قانون امتناع قادیانیت آرڈیننس پر موثرعملدرآمد کروایا جائے۔

مظاہرے سے جے یو آئی ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری مولانا فخرالدین رازی، سابق ایم پی اے حافظ محمدنعیم، مفتی فیض الحق، حافظ حبیب الرحمن خاطر، مولانا تاج محمد انور، مولانا محمد عمر، مولانا نثار احمد نثار، مفتی خلیل اللہ، مولانا سراج اختر، عطاءالرحمن دیشانی، مولانا عبدالرشید ارشد، عبدالسلام صدیقی، جمعیت طلبہ اسلام کے اظہر شاہ استورانی، احسان اللہ صالح، محمد صدیق، عمر فاروق، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء محمد صابر، جماعت اسلامی کے عثمان اعوان، انصارالاسلام کے نثار حنفی و دیگر نے خطاب و شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کی غیرقانونی سرگرمیاں روکے ورنہ عقیدہ ختم نبوت کے متوالے جاگ رہے ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ بلدیہ ٹاﺅن، اورنگی ٹاﺅن سمیت ضلع غربی اور کیماڑی کے بیشترعلاقے قادیانیت کے نشانے پر ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قادیانی مراکز قائم جبکہ قادیانی مبلغ دندناتے پھررہے ہیں، آئین پاکستان سے بغاوت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ حکومت قادیانیت نوازی ترک کرے اور اقتدار کے ایوانوں سے قادیانیوں کو ہٹائے، قانون ناموس رسالت 295C اور عقیدہ ختم نبوت کی آئینی شقوں کی حفاظت ہمارا ایمانی و آئینی فریضہ ہے۔

علماء نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے کیونکہ وطن عزیز میں منکرین ختم نبوت کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔

قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنی جعل سازیوں سے سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کر رہے ہیں اور وہ آئینی پابندیوں کو روندتے ہوئے اپنی ارتدادی ناپاک سر گرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں فائرنگ، نجی کالج کے پروفیسر جاں بحق

Related Posts