مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 180واں روز: بھارتی فوج نے ایک اور جوان شہید کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 180واں روز: بھارتی فوج نمازِ جمعہ سے خوفزدہ
مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو کا 180واں روز: بھارتی فوج نمازِ جمعہ سے خوفزدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو آج 180ویں روز میں داخل ہوگیا جس کے دوران بھارتی فوجی مظلوم کشمیریوں کی نمازِ جمعہ سے خوفزدہ دکھائی دئیے۔

بھارتی فوج نے نمازِ جمعہ سے روکنے کے لیے مظلوم کشمیریوں کے خلاف گشت، پٹرولنگ اور سرچ آپریشن کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں جبکہ عبادت سے خوفزدہ سپاہیوں نے کشمیر میں ایک نوجوان کو بھی شہید کردیا۔

جموں و کشمیر میں شدید سردی ہے، زندگی بچانے والی ادویات کی قلت اور کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی بھی قلت ہے۔ ذرائع مواصلات، موبائل فون اور انٹرنیٹ پر پابندی بدستور برقرار ہے۔

ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کے باعث مظلوم کشمیری ایک جگہ سے دوسری جگہ آ جا نہیں سکتے۔ ایک دوسرے سے رابطے کے لیے ٹیلی فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں نوجوانوں، عوام الناس، خواتین اور بچوں کو حراست میں لے کر مختلف جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔

کشمیری حریت رہنماؤں اور بھارت نواز سیاستدانوں پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔ متعدد سیاسی رہنماؤں کو گرفتار یا نظر بند کردیا گیا ہے تاکہ غاصب بھارت کا چہرہ دنیا میں بے نقاب نہ ہوسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین پر ٹرمپ کا نام نہاد امن منصوبہ واضح طور پر مسترد کرنا ہوگا، بصورتِ دیگر یہ کشمیر کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

ں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی صدر  پیسوں کی  ڈیل کی بنیاد پر فلسطینیوں کی عشروں سے جاری جدوجہدِ آزادی کو دبا نہیں سکتے، یہ ان کی بھول ہے۔ 

مزید پڑھیں: فلسطین پر ٹرمپ کا امن منصوبہ  مسترد کرنا ہوگا۔شیریں مزاری

Related Posts