کشمیر میں کرفیو 79 ویں روز بھی جاری، عوام ضروریاتِ زندگی سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر میں کرفیو 79 ویں روز بھی جاری، عوام ضروریاتِ زندگی سے محروم
کشمیر میں کرفیو 79 ویں روز بھی جاری، عوام ضروریاتِ زندگی سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کرفیو 79ویں روز بھی جاری ہے جبکہ مظلوم کشمیری بدستور اپنے گھروں میں محصور ہیں  اور نظامِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔

عوام اشیائے ضروریہ، خوراک اور ادویات سے محروم ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں اسکول، کالج، ہسپتال اور کاروباری ادارے بدستور بند ہیں اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات، پاکستان کا طالبان پر غیر اعلانیہ جنگ بندی کیلیے دباؤ

مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹرنیٹ اور ٹی وی سمیت تمام ذرائع ابلاغ اور مواصلات پر پابندی برقرار ہے اور کشمیریوں کی آمدورفت کے لیے ٹرانسپورٹ بدستور معطل ہے۔

گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء موجود نہیں اور فاقوں کے باعث سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مواصلاتی نظام پر پابندی کے سبب کشمیری عوام شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔

حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز کشمیری سیاستدانوں اور عوام کو بڑی تعداد میں بھارتی فوج نے جیلوں میں قید کر رکھا ہے جبکہ متعدد رہنما نظر بند کر دئیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا کسی کیمپ کا وجود نہیں، جبکہ بھارت کی طرف سے ایسے تین کیمپوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوس ناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ کوئی کیمپ نہیں تو کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ نہیں، بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔آئی ایس پی آر

Related Posts