آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ نہیں، بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ نہیں، بھارتی دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے۔آئی ایس پی آر
آزاد کشمیر میں کوئی کیمپ نہیں، بھارتی دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے۔آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان آرمی کا کسی کیمپ کا وجود نہیں، جبکہ بھارت کی طرف سے ایسے تین کیمپوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوس ناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ کوئی کیمپ نہیں تو کارروائی کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے

ترجمان پاک فوج نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کا عہدہ اہم ہے اور عسکری قیادت کے ایسے دعووں سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم بھارتی سفارت خانے کو دعوت دیتے ہیں کہ خود آئیں اور غیر ملکی میڈیا کو بھی ساتھ لائیں۔ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کریں، سچ ہے تو پاکستان سمیت پوری دنیا تسلیم کرے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ ساتھ بھارت کے فوجی افسران کی طرف سے بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔ سینئر بھارتی فوجی پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعووں میں مصروف ہیں۔ یہ فوجی اخلاقیات اور مفاد پرست عناصر کو تقویت دینے کے مترادف ہے جس سے گریز ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 5 پاکستانی شہری اور ایک فوجی شہید ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیااور احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔

مزید پڑھیں: ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Related Posts