پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 260 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 260 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 260 نئے کیسز رپورٹ، 63مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 260 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 69  ہزار 482 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 816 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 531 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20  ہزار 489 ہو گئی۔فعال کیسز 39 ہزار 177 رہ گئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 909 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 23 ہزار 842 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 9 ہزار429 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 56ہزار875، پنجاب میں 1 لاکھ 35ہزار141 جبکہ اسلام آباد میں 36 ہزار981 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 18 ہزار61، آزاد کشمیر میں 8 ہزار148 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 3 ہزار 858، سندھ میں 3ہزار 462، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 596، بلوچستان میں 181، اسلام آباد میں 404، گلگت بلتستان میں 101 جبکہ آزاد کشمیر میں 214 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 17 لاکھ 57 ہزار افراد ہلاک

Related Posts