دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر، 17 لاکھ 57 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ2 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 17 لاکھ 57 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار155 افراد متاثر ہوئے جبکہ 17 لاکھ 57 ہزار640افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 5 ہزار785 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19لاکھ 78ہزار121 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ64 لاکھ 71ہزار394 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 18 لاکھ 72 ہزار336 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں برطانیہ چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث امریکا نے برطانیہ سے آنیوالوں کیلئے شرائط رکھ دیں

Related Posts