نااہلی کیس میں فیصل واؤڈا کی عدالتی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court rejects Vawda’s plea to stay disqualification proceedings

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی ۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فیصل واؤڈا کی کیس کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے فیصل واؤڈا کی عدالتی کارروائی روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ میں اسٹے نہیں دونگا، عدالت فیصلہ کر چکی ہے کہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔

عدالت نے فیصل واؤڈا کے وکیل سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے جواب جمع کروا دیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور کہاکہ جب عدالت نے واضح حکم دیا تھا کہ جواب جمع کرائیں تو کیوں نہیں کرایا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل نہ کھیلیں، ان چیزوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، آپ الیکشن کمیشن میں بھی پیش نہیں ہو رہے۔

فیصل واؤڈا کا درخواست گزار کے وکیل سے مخاطب ہونے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کیا اور کہاکہ آپ نے ان سے مخاطب ہونا ہے یا عدالت سے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیا آپ پہلی بار ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ہیں، عدالتی کارروائی کا مذاق مت بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں بھی آپ یہی کر رہے ہیں اور یہاں بھی۔

وکیل جہانگیر جدون نے کہاکہ الیکشن کمیشن جا کر کہتے ہیں کہ ہائیکورٹ میں کیس زیرسماعت ہے، ہائیکورٹ میں کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں کیس زیرسماعت ہے۔

عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فیصل واؤڈا نے موقف اپنایا ہو گا کہ یہاں کیس چل ہی نہیں سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھا رکھا ہوگا۔

مزید پڑھیں:پی ڈی ایم کا پاور شو لاہور میں 13 دسمبر کو ہوگا، جلسے کیلئے مینارِ پاکستان منتخب

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ جتنی بار بھی فیصل واؤڈا سے کہا گیا ہے کہ جواب دیں انہوں نے نہیں دیا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی سمیت تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔

عدالت نے کہاکہ فیصل واؤڈا نے بیان حلفی میں کہا کہ وہ غیر ملکی شہریت نہیں رکھتے اور نہ کبھی اپلائی کیا بعد ازاں فیصل واؤڈا کے وکیل کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

Related Posts