کیپٹن صفدر ودیگر ملزمان کو نیب آفس ہنگامہ کیس کے چالان کی کاپیاں فراہم کرنیکا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

court ordered to provide copies of challan of NAB office commotion case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی اور آئندہ سماعت 16 مارچ تک ملتوی کرنے سے قبل عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ میں سیاسی حالات اور موجودہ صورتحال پر کتاب لکھ رہا ہوں، آج پاکستان میں پٹواریوں کی حکومت ہے ،سب چابی گروپ ہے ،یہ مجھے نااہل قرار دینا چاہتے ہیں میں پاکستان کےلیے اہل ہوں ۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور پولیس کے مابین ایک جھڑپ شروع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:احتساب کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

مریم نواز کے ساتھ جاتی عمرہ سے قافلے کی صورت میں آنیوالے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور نیب کے دفتر کے باہر رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی تھی۔

نیب کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے ن لیگ کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ مریم نوازکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت کروالی تھی۔

Related Posts