مکہ ٹیرس گرانے کی تیاریاں، عدالت کا بلڈر کو الاٹیز کیلئے متبادل انتظام کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ ٹیرس گرانے کی تیاریاں، عدالت کا بلڈر کو الاٹیز کیلئے متبادل انتظام کا حکم
مکہ ٹیرس گرانے کی تیاریاں، عدالت کا بلڈر کو الاٹیز کیلئے متبادل انتظام کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں نسلہ ٹاور کے بعد مکہ ٹیرس گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، عدالت نے بلڈر کو الاٹیز کی رہائش کیلئے متبادل انتظام کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتِ عالیہ نے بلڈر کو الاٹیز کی رہائش کا متبادل انتظام کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ الاٹیز کے کرائے کی ادائیگی بھی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا کراچی کے گلی محلوں میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم 

سیشن کورٹ لاہور، معاونِ خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری 

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ بلڈر 15 دن میں الاٹیز کو کرائے کے مکانوں میں منتقل کرے۔ اضافی تعمیرات گرانے کا خرچ بھی بلڈر ہی برداشت کرے اور اگر ایسا نہ کیا تو عدالتِ عالیہ سندھ نیا حکم جاری کرے گی۔

ہائیکورٹ کے معزز جج نے مکہ ٹیرس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی عمارت کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار بلڈر کو ایسا حکم جاری کریں گے کہ بلڈر کبھی کاروبار نہیں کرسکے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد نئی رہائشی عمارت مکہ ٹیرس کی باری آگئی، سندھ ہائی کورٹ نے4 منزلہ پورشن مکہ ٹیرس کیخلاف ایک ماہ میں کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا۔

آج سے 7 روز قبل سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے پریڈی اسٹریٹ پر واقع مکہ ٹیرس کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔

جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کہ اب ہر کیس میں ایسا ہی فیصلہ ہوگا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی۔ جس جس نے بھی بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کیے گئے۔

 

Related Posts