عدالت عظمیٰ نے گلی محلوں میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت عظمیٰ نے گلی محلوں میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا
عدالت عظمیٰ نے گلی محلوں میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:عدالت عظمیٰ نے بڑے ٹاورز کے بعد اب گلی، محلوں میں قائم تجاوزات کی باری، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بینچ نے گلی، محلوں کے تجاوزات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کراچی کے تمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سیز گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سٹرکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں۔ گلی، محلوں، سٹرکوں، فٹ پاتھ پر قبضے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ بتایا جائے، ہر حدود میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی۔

اگلے سیشن میں تمام ایڈمنسٹریٹرز ڈی ایم سی رپورٹس کے ہمراہ خود پیش ہوں۔ سپریم کورٹ نے سندھ بھر کے تمام میونسپل کمشنرز کو طلب کرلیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق تمام میونسپل کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کی رپورٹ جمع کرائیں۔ گلی، محلوں، فٹ پاتھوں اور سٹرکوں کی اطراف سے تجاوزات فوری ختم کریں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس بھی گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے میونسپل کمشنر حیدرآباد، لطیف آباد قاسم آباد، جام شورو، بدین، جیکب آباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، میٹیاری، سانگھڑ، کشمور، خیر پور، شکار پور، ٹنڈوالہ یار، تھرپارکر، سجاول، عمر کوٹ، نو شہروفیروز، بے نظیراباد، کمبر، شہداد کوٹ، میر پور خاص کے میونسپل کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

Related Posts